• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47085

    عنوان: حاملہ خاتون روزہ رکھ کر درد کی وجہ سے روزہ توڑ سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: حاملہ خاتون روزہ رکھ کر درد کی وجہ سے روزہ توڑ سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1194-778/L=9/1434 اگر حاملہ خاتون کو روزہ رکھنے کے بعد اپنی یا بچہ کی جان کا خطرہ محسوس ہو تو روزہ رکھ کر توڑ بھی سکتی ہے۔ درد کی کوئی وضاحت سوال میں نہیں ہے اس لیے اس سلسلے میں کوئی حکم نہیں لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند