• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46548

    عنوان: کیا شعبان کے مہینے میں پندرہویں تاریخ کے بعد روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا شعبان کے مہینے میں پندرہویں تاریخ کے بعد روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1158-1069/N=9/1434 ۱۵/ شعبان کے بعد رمضان آنے تک یوم الشک کے علاوہ روزہ رکھ سکتے ہیں، جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ۱۵/ شعبان کے بعد رمضان آنے تک کوئی روزہ نہ رکھا جائے تاکہ رمضان کے روزوں کے نشاط میں کسی قسم کا فرق نہ آئے، حدیث میں ہے: إذا انتصف شعبان فلا تصوموا (مشکاة شریف ص۱۷۴ بحوالہ سنن أبوداوٴد، سنن ترمذي، سنن ابن ماجہ اور سنن دارمی) اور مرقات (۴:۴۰۹) میں ہے: والنہي للتنزیہ رحمة علی الأمة أن یضعفوا عن حق القیام بصیام رمضان علی وجہ النشاط، ․․․․ وفي شرح ابن حجر: قال بعض أئمتنا: یجوز بلاکراہة الصوم بعد النصف مطلقا تمسکا بأن الحدیث غیر ثابت أو محمول علی من یخاف الضعف بالصوم، رودہ المحققون بما قرر أن أن الحدیث ثابت بل صحیح وبأنہ مظنة للضعف وما نیط بالمظنة لا یشترط فیہ تحققہا اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند