• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46377

    عنوان: میری ابھی نئی شادی ہوئی ہے، مہربانی فرما کر رمضان مبارک میں جنسی تعلقات کے بارے میں جو احکام ہیں، ان کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: میری ابھی نئی شادی ہوئی ہے، مہربانی فرما کر رمضان مبارک میں جنسی تعلقات کے بارے میں جو احکام ہیں، ان کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 46377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1195-919/B=9/1434 رمضان المبارک میں تراویح کے بعد بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ اور پھر سحری سے پہلے نہا دھوکر پاک وصاف ہوجائیں، دن میں بالکل علیحدہ علیحدہ رہیں۔ روزہ کی حالت میں ایک جگہ رہنے میں اندیشہ ہے کہ کہیں شہوت کے غلبہ میں ہمبستری نہ کربیٹھیں۔ یہ بہت بڑا سنگین جرم ہوجائے گا۔ اس کے کفارہ میں مسلسل ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے اور ایک قضا کا روزہ رکھنا ہوگا۔ یہ بہت مشکل کام ہے۔ اور رمضان المبارک کا مہینہ تو ایسا ہے کہ اس میں دین ورات عبادات میں زیادہ سے زیادہ لگے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند