• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46290

    عنوان: خواتین کے لئے روزے کے لیے کیا حکم ہے جب کہ وہ حاملہ ہوں؟

    سوال: خواتین کے لئے روزے کے لیے کیا حکم ہے جب کہ وہ حاملہ ہوں؟

    جواب نمبر: 46290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041-681/L=8/1434 حاملہ عورت کو اگر روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی یا اپنے بچے کی مضرت کا گمان غالب ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے، بغیر ایسی مجبوری کے حاملہ کے لیے بھی روزہ رکھنے کا حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند