• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46202

    عنوان: ۲۶/۲۷ رجب کے روزے کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال: ۲۶/۲۷ رجب کے روزے کی حقیقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 46202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1118-731/L=9/1434 رجب کے مہینے میں کسی خاص دن روزہ رکھنے کی کوئی فضیلت کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں ہے، قال الحافظ بن حجر في تبیین العجب: ۱۱، لم یرد في فضل شہر رجب ولا في صیامہ ولا صیام شيء منہ معین ولا في قیام لیلة مخصوصة فیہ حدیث یصلح للحجة، بعض حضرات ستائیسویں رجب کے روزہ کو ہزاری روزہ کہتے ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند