• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 43558

    عنوان: نفل روزے کا مسلہ

    سوال: نفل روزے یا رمضان کے قضا روزے ہم جمعہ کے دن رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ا ور اگر عاشورہ کے روزے یا اور کوئی نفل روزہ جمعہ کے دن آئے تو اس صورت میں کیا مسئلہ ہوگا؟ برائے کرم، اس مسَلے پر روشنی ڈالیں ۔

    جواب نمبر: 43558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 178-142/H=3/1434 نفلی یا قضا رمضان کا روزہ جمعہ کے دن رکھنے میں کچھ مانع نہیں ہے، یعنی رکھ سکتے ہیں، اگر عاشوراء جمعہ کے دن ہو اور عاشوار کی نیت سے نفلی روزہ رکھ لیں اس میں بھی کچھ حرج نہیں، نفلی اور رمضان المبارک کے قضاء روزہ کو پھر کسی دن رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند