• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 42753

    عنوان: ہمبستری بیوی کے ساتھ

    سوال: میں نے رمضان میں دن کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ دن کے وقت ہمبستری کی وجہ سے روزہ چھوڑدیا اور پراس کی بعد ہم دونو ں جماع کیا ۔ تو اب ہمیں ۶۱ روزے لازمی رکھنے ہوں گے یا ۶۰ مسکینو کو کھانا بھی کھیلا سکتے ہیں؟ میری عمر ۱۹ سال ہے ۔ می نے ۱ روزہ رکھا لیکن بہت مشکل تھا اور میں یونیورسٹی کا طالب علم ہوں۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 333-159/L=3/1434 مذکورہ بالا سوال میں چند باتیں وضاحت طلب ہیں: (۱) چھوڑنے سے آپکی کیا مراد ہے آیا روزہ چھوڑنے سے مراد روزہ رکھ کر توڑنا یا روزہ نہ رکھنا؟ (۲) اگر روزہ رکھ کر توڑنا مراد ہے تو کس چیز سے توڑا، جماع سے توڑا یا کسی اور چیز سے توڑا پھر جماع کیا؟ (۳) روزہ نہ رکھنے والے یا چھوڑنے والے آپ و آپ کی بیوی دونوں تھے یا صرف آپ تھے؟ (۴) اگر صرف آپ تھے اور آپ یا آپ کی بیوی روزہ سے تھی تو جماع وہمبستری بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی یا آپ نے زبردستی بیوی سے دن میں جماع کیا تھا؟ ان امور کی وضاحت کرکے دوبارہ استفتاء کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیدیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند