• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41415

    عنوان: کیا اعتکاف کی حالت میں تمباکو ، پان ، بیڑی ، پینے یا کھانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ؟

    سوال: کیا اعتکاف کی حالت میں تمباکو ، پان ، بیڑی ، پینے یا کھانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ؟

    جواب نمبر: 41415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1728-1358/B=11/1433 تمباکو، بیڑی اور پان کھانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹتا البتہ اس کا کھانا پینا مکروہ تنزیہی ہے، بیڑی پینا اگر ناگزیر ہو تو مسجد سے باہر جاکر پئے اور منہ خوب اچھی طرح صاف کرکے مسجد میں آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند