• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41251

    عنوان: اعتكاف كے دن گرمی كی وجہ سے نہانے كے لیے نكلنا

    سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کے دوران گرمی کی وجہ یا جمعہ المبارک کے دن نہانے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ؟

    جواب نمبر: 41251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 829-834/N=10/1433 جی ہاں! معتکف اگر غسل تبرید یا غسل مسنون کے لیے مسجد سے باہر نکلے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، قال في الدر (مع الرد کتاب الصوم باب الاعتکاف: ۳/۴۳۷، ط: مکتبہ زکریا دیوبند): فلو خرج․․․ ساعة․․․ بلا عذر فسد اھ لیکن بول وبراز کی ضرورت سے مسجد سے باہر نکلا اور وہیں بعجلت ایک دو لوٹے پانی بہا لیا تو اعتکاف میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ جدید ڈابھیل: ۱۰/۲۴۳-۲۴۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند