عنوان: معتكف كے لیے غسل تبرید
سوال: (۱) پہلے زمانہ میں غسل خانے مسجد میں نہیں ہوتے تھے، اس لیے اعتکاف کے دوران غسل کرنے والوں کو مشکلات ہوتی تھیں، اب ہر مسجد میں غسل خانے بنے ہیں تو موجودہ دور میں کیا معتکف ٹھنڈک حاصل کرنے لیے مسجد سے متصل (مسجد کیچہار دیواری (مین گیٹ کے اندر اندر) اعتکاف کے دوران گرمی دور کرنے اور ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرسکتاہے؟اور غسل پر اتنا ہی وقت لگاتاہے جتنا کہ وضو پر لگاتاہے ۔ یادر ہے کہ غسل شدید گرمی میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے ہے ، کیا معتکف کو اب ایسے غسل کی اجازت ہے جس میں وقت کم لگتاہے؟
(۲) مسجد سے متصل ایک کمرے میں جنریٹر رکھا ہوا ہے دوسرا کوئی آدمی جنریٹر آن کرنے والا نہ ہو تو کیا معتکف اس کمرہ میں جا کر جنریٹر چلا سکتاہے ؟
جواب نمبر: 4121901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1452-921/L=11/1433
معتکف کا غسل تبرید (ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرنے) کی اجازت نہیں ہے، اگرچہ تھوڑا وقت لگے، البتہ اگر قضائے حاجت کے لیے نکلے اور اسی ضمن میں کچھ لوٹے پانی اپنے بدن پر ڈال لے تو اس کی گنجائش ہوگی۔
(۲) معتکف کے لیے جنریٹر آن کرنے کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں اگرچہ کوئی جنریٹر آن کرنے والا نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند