• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41096

    عنوان: افطار میں تاخیر

    سوال: ہمارے یہاں بنگلور میں تقویم نماز کے چارٹ میں دئے ہوئے وقت پر افطار کیا جاتا ہے جو کہ غروب آفتاب کا ایک منٹ بعد کیا جاتا ہے مجھے یہ جاننا ہے کہ غروب سے کتنی تاخیر کی جائے ؟

    جواب نمبر: 41096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 808-790/N=10/1433 سورج غروب ہوتے ہی افطار جائز و درست ہوجاتا ہے، البتہ اگر احتیاطاً دو تین منٹ کی تاخیر کرلی جائے تو بہتر ہے، مزید تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ افطار میں تعجیل مستحب ہے، کذا فی الدر (مع الرد کتاب الصوم باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ: ۳/۴۰۰، ط: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند