• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40916

    عنوان: عورت کا نمازتراویح باجماعت پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: عورت کا نمازتراویح باجماعت پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 40916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1319-1319/M=9/1433 تنہا عورتوں کی جماعت جس میں امام اور مقتدی دونوں عورتیں ہوں، مکروہ تحریمی ہے چاہے تراویح کی نماز ہو یا فرض نماز ہو، عورتوں کو تنہا تنہا اپنے گھروں میں نماز پڑھنی چاہیے، ویکرہ تحریما جماعة النساء ولو في التراویح إلخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند