• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 39836

    عنوان: تراویح میں ختم قرآن كے بعد دعا كا اہتمام

    سوال: ہماری مسجد میں تراویح کے دوران قرآن پورا ہونے کے بعد اجتمائی طور پ دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ قرآن پورا ہونے کے بعد سارے نمازی حلقہ بنا لیتے ہیں اور پھر مسجد میں اندھیرا کرا دیا جاتا ہے، پھر لوگ روتے ہیں ور اس رونے میں طرح طرح کی آوازیں نکلتے ہیں، وتر بھی بعد میں ہوتی ہے، کیا یہ صحیح ہے یا بدعت ہے؟

    جواب نمبر: 39836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1462-1139/B=7/1433 ختم قرآن پر دعا بہت قبول ہوتی ہے، اس لیے ختم قرآن پر کسی قدر دعا کا اہتمام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ جب قرآن ختم ہو، اسی حالت قعدہ میں بیٹھے بیٹھے دعا کرلیں، حلقہ بنانے کی اندھیرا کرنے کی ضرورت نہیں، یہ دونوں چیزیں ختم کردی جائیں۔ اور کوئی ا لتزام ما لا یلزم نہ ہوناچاہیے، سادگی ارو خشوع وخضوع کے ساتھ دعا ہونی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند