• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 39307

    عنوان: بغیر نیت وبغیر سحری روزہ ركھنا

    سوال: کوئی شخص رمضان میں بغیر نیت کے اور کھائے پیئے بغیر روزہ رکھے تو کیا اس کا روزہ ادا ہوگا یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 39307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 983-682/D=6/1433 ماہ رمضان میں خاص رمضان کے روزہ کی نیت کرنا ضروری نہیں، اسی طرح سحری کرنا بھی ضروری نہیں، مستحب ہے، کچھ کھائے پیے بغیر اگر دو پہر سے پہلے پہلے روزہ کینیت کرلی تو روزہ ادا ہوجائے گا، مطلب یہ کہ مطلق روزہ کی نیت تو ضروری ہے، بغیر اس کے عادت عبادت نہیں بنے گی اور خاص رمضان کا روزہ کہنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند