• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 36023

    عنوان: دس محرّم کو روزہ رکھنا کیسا ہے ؟اور سال کے کون سے دنو ں روزہ رکھنااچھا ہے اور کون سے دنو ں میں نہیں رکھ سکتے ہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: دس محرّم کو روزہ رکھنا کیسا ہے ؟اور سال کے کون سے دنو ں روزہ رکھنااچھا ہے اور کون سے دنو ں میں نہیں رکھ سکتے ہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 36023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 133=133-1/1433 دسویں محرم کا روزہ رکھنا مسنون ومستحب ہے، اور اس کے ساتھ نویں یا گیارہویں کا روزہ بھی ملالینا چاہیے، شوال کے چھ روزے رکھنا اسی طرح نویں ذی الحجہ (عرفہ) کا روزہ اور پندرہویں شعبان کا روزہ نیز ہرمہینے ایام بیض کے تین روزے (تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ میں) رکھنا مسنون ومستحب ہے۔ عیدین کے دن اور ایام تشریق کے تین دن (گیارہ بارہ تیرہ) میں روزہ رکھنا ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند