• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 32844

    عنوان: میں نے روزہ کی حالت میں اڈلٹ پکچرس(عریاں تصاویر)صرف مزے کے لیے دیکھے ہیں، اور تقریبا پورے رمضان دیکھے ہیں، میں اپنے اس فعل پر بہت نادم ہوں، توبہ بھی کرچکاہوں، سوال یہ ہے کہ مجھے تیس روزے کا کفارہ ادا کرنا ہوگا یا نہیں؟میں بہت پریشان ہوں اس مسئلہ میں۔

    سوال: میں نے روزہ کی حالت میں اڈلٹ پکچرس(عریاں تصاویر)صرف مزے کے لیے دیکھے ہیں، اور تقریبا پورے رمضان دیکھے ہیں، میں اپنے اس فعل پر بہت نادم ہوں، توبہ بھی کرچکاہوں، سوال یہ ہے کہ مجھے تیس روزے کا کفارہ ادا کرنا ہوگا یا نہیں؟میں بہت پریشان ہوں اس مسئلہ میں۔

    جواب نمبر: 32844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 996=833-7/1432 آپ کے فرض روزے ادا ہوگئے، البتہ ان روزوں کے اجر وثواب سے محروم رہیں گے۔ حدیث شریف میں آیا ہے رُبَّ صَائمٍ لیسَ لہ مِن صِیامِہ إلا الجُوع۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند