• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 32809

    عنوان: 60/ روزے رکھنے کی قسم توڑنے کا کفارہ کیا ہوگا؟

    سوال: 60/ روزے رکھنے کی قسم توڑنے کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 32809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1049=643-7/1432 اگر آپ نے کسی کام کے ہونے پر ۶۰/ روزے کی قسم کھائی تھی تو کام پورا ہوجانے کے بعد ۶۰/ روزہ ہی رکھنا ضروری ہے، قسم کا کفارہ ادا کردینا کافی نہیں: إن علق النذر بشرط یرید کونہ کقولہ: إن شفی اللہ مریضي أو رد غائبي لا یخرج عنہ بالکفارۃ۔۔ ویلزمہ عین ما سمي (عالمگیري: ۲/۶۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند