• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 30487

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ نماز تراویح کی رکعتوں میں فرق (8-20) کس وجہ سے ہے؟ براہ کرم، صحیح طریقہ بتائیں۔ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز تراویح کی رکعتوں میں فرق (8-20) کس وجہ سے ہے؟ براہ کرم، صحیح طریقہ بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 30487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):420=420-3/1432

    تراویح ۲۰/ رکعت سنت موٴکدہ ہے، موطا امام مالک رحمہ اللہ اور مصنف ابن ابی شیبہ اور دیگر کتب حدیث سے ثابت ہے، اور صحابہٴ کرام ائمہ مجتہدین اور تابعین عظام کا اس پر اتفاق ہے، عہد فاروقی سے آج تک شرقا وغربا اسی پر عمل ہے، حرمین شریفین میں بھی ۲۰/ رکعت تراویح ہوتی ہے، آٹھ رکعت والی روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تہجد کے بارے میں ہے، تراویح اور تہجد دو الگ نمازیں ہیں، اور ان کی رکعتوں میں فرق سنت سے ثابت ہے، جو لوگ آٹھ رکعت تراویح مانتے ہیں، ان کا استدلال تہجد کی روایت سے ہے جو غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند