عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 28035
جواب نمبر: 28035
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1886=1345-1/1432
اگر اس شخص میں کفارہ کے مسلسل ساٹھ روزے رکھنے کی طاقت نہیں تھی اور اس نے روزے کے بدلے کفارہ میں ساٹھ مسکینوں کو دونوں وقت کھانا کھلادیا، تو اس کا کفارہ ادا ہوگیا، اب کفارہ کے طور پر مدرسہ میں پیسے دے کر وہاں کے بچوں کو کھلانا ضروری نہیں، یوں ہی اگر وہ کھلانا چاہے تو کھلاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند