عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 2772
کیا گھر کے ایک کونے میں عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں؟ یا صرف مرد ہی کے لیے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے؟
کیا گھر کے ایک کونے میں عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں؟ یا صرف مرد ہی کے لیے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے؟
جواب نمبر: 277201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 83/ د= 74/ د
جی ہاں گھر کے کونے میں بیٹھ سکتی ہے۔ جس طرح مرد کے لیے رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف مسنون ہے ۔ مرد محلہ کی مسجد میں اعتکاف کرتا ہے، اسی طرح عورت کے لیے بھی یہ اعتکاف مسنون ہے، مگر عورت اپنے گھر میں جو جگہ نماز وغیرہ کے لیے خاص رکھی ہے خواہ کمرہ ہو یا تخت، چوکی وغیرہ، عورت اسی جگہ اعتکاف کرے۔ اور اس جگہ سے بدون پیشاب پاخانہ کھانے پینے کی ضرورت کے وہاں سے نہ اٹھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
رمضان
کے اعتکاف کی حالت میں جمعہ کے دن غسل کیا جاسکتا ہے یا نہیں، اکثر عالم منع کرتے
ہیں؟ایک عالم نے کہا کہ شامی کی حدیث کے مطابق جمعہ کا غسل جائز ہے، صحیح جواب
ارشاد فرمادیجئے؟
کیا مسلمان کو کسی کافر کے پیسے سے اور اس کے مدعو کرنے پر رمضان کا افطار کرنا جائز ہے؟
5883 مناظررمضان
کے روزہ کے بعد قرآن اور حدیث میں آگے کتنے دن کے روزہ کا ذکر موجود ہے؟ برائے کرم
حدیث عنایت فرماویں۔
اگر
کوئی شخص کفارہ کا روزہ ادا نہیں کرسکتا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اس شخص کی عمر
بیس سے تین سال کی ہے؟