• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2668

    عنوان:

    کیا ہم افطار میں غیر مسلم کو دعوت دے سکتے ہیں یا نہیں ؟ یا ان کے ساتھ افطار کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ براہ کرم، ہاں یا نہیں دونوں کا جواب باحوالہ دیں تاکہ دوستوں کو جواب دینے میں آسانی ہو۔

    سوال:

    کیا ہم افطار میں غیر مسلم کو دعوت دے سکتے ہیں یا نہیں ؟ یا ان کے ساتھ افطار کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ براہ کرم، ہاں یا نہیں دونوں کا جواب باحوالہ دیں تاکہ دوستوں کو جواب دینے میں آسانی ہو۔

    جواب نمبر: 2668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 42/ ل= 42/ ل

    آپ نے تو خود ہی اس کا جواب دیدیا کیونکہ افطار تو وہی کرے گا جو روزہ سے ہو، البتہ اگر کوئی غیرمسلم بوقت افطار موجود ہو تو اس کو بھی کھانے میں شامل کرسکتے ہیں، اسی طرح اگر کوئی غیرمسلم دعوتِ افطار کرے اور مکمل یقین ہو کہ وہ حلال چیز سے افطار کرائے گا اور اس کی وجہ سے مسجد کی جماعت کے فوت ہوجانے کا خطرہ نہ ہو تو اس کی دعوت افطار میں شرکت کی گنجائش ہے: ولا بأس بالذھاب إلی ضیافة أھل الذمة (عالمگیري: ج۵ ص۳۴۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند