• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25864

    عنوان: آنکھ اور کان میں دواڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟جدید تحقیق کہتی ہے آنکھ سے ایک نالی حلق میں کھلتی ہے ، اس لیے آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے جب کہ کان کے اندر پردہ ہوتا ہے اور اس کا تعلق حلق سے نہیں ہوپاتا، اس لیے کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اگر پردہ میں سوراخ نہیں ہے؟

    سوال: آنکھ اور کان میں دواڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟جدید تحقیق کہتی ہے آنکھ سے ایک نالی حلق میں کھلتی ہے ، اس لیے آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے جب کہ کان کے اندر پردہ ہوتا ہے اور اس کا تعلق حلق سے نہیں ہوپاتا، اس لیے کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اگر پردہ میں سوراخ نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 25864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2286=1479-2010

    احکام شرعیہ کی بنیاد جدید تحقیق پر نہیں ہے بلکہ اس کے اصول وضوابط مستقل ہیں، ان ہی کی وجہ سے آنکھ میں دوا ڈالنا مفسد صوم نہیں اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند