• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25796

    عنوان: تراویح کی نماز میں بھولے سے دو کی جگہ تین رکعات پڑھ دی گئی اور اس تین رکعات کو دو رکعات مان لیے گئے اور اس طرح سے اکیس رکعات ہوگئیں، کیا تراویح کی نماز ہوجائے گی؟

    سوال: تراویح کی نماز میں بھولے سے دو کی جگہ تین رکعات پڑھ دی گئی اور اس تین رکعات کو دو رکعات مان لیے گئے اور اس طرح سے اکیس رکعات ہوگئیں، کیا تراویح کی نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 25796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1540=1094-10/1431

    اگر دوسری رکعت پر قعدہ کیے بغیر تین رکعت تراویح کی پڑھ دی گئی تو یہ تینوں رکعتیں باطل ہوگئیں ان کا شمار نہیں ہوگا، اوران رکعات میں پڑھے ہوئے قرآن کا اعادہ لازم ہوگا، اگر ایسی صورت پیش آجائے تو فوراً دو رکعت کا اعادہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند