• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25785

    عنوان: اگر کسی نے بھت سے سالوں میں رمضان کے روزے رکھنے کے بعد قصداً ھر سال ھر رمضان مین کچھ روزے توڑ دالے یعنی کھا لیے تو کتنے مھینے کفارہ ھے اس کے لیے? کیا ھر ایک سال کے لئے الگ الگ دو دو مھینے کفارہ ھے یا سارے سالوں کا صرف ایک کفارہ ھے، یعنی صرف ایک مرتبہ دو مھینے کے لیے روزہ رکھے?

    سوال: اگر کسی نے بھت سے سالوں میں رمضان کے روزے رکھنے کے بعد قصداً ھر سال ھر رمضان مین کچھ روزے توڑ دالے یعنی کھا لیے تو کتنے مھینے کفارہ ھے اس کے لیے? کیا ھر ایک سال کے لئے الگ الگ دو دو مھینے کفارہ ھے یا سارے سالوں کا صرف ایک کفارہ ھے، یعنی صرف ایک مرتبہ دو مھینے کے لیے روزہ رکھے?

    جواب نمبر: 25785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1728=1359-10/1431

     صورتِ مذکورہ میں تمام سالوں کا صرف ایک کفارہ ہے، یعنی صرف ایک مرتبہ لگاتار دو ماہ کے روزے رکھ لے تو سب کی طرف سے کفارہ ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند