عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 25737
جواب نمبر: 25737
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1475=1475-9/1431
شوال کے چھ روزے عید کے اگلے دن سے لگاتار رکھنا ضروری نہیں ہے، بعض فقہاء نے تو اس کو مکروہ بھی لکھا ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ الگ الگ (متفرق طور پر) رکھ لے، اور مختار قول کے مطابق لگاتار رکھنے میں بھی مضایقہ نہیں، بلاکراہت جائز ہے، وندب تفریق صوم الست من شوال ولا یکرہ التتابع علی المختار (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند