• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25592

    عنوان: میں رمضان کے مہینہ میں کناڈا سے انڈیا سفر کرنے کا ارادہ کررہا ہوں جو تقریباًفلائٹ سے چوبیس گھنٹہ لے گا اور کل چھتیس گھنٹہ کا وقت لگے گا مختلف ٹائم زون کی وجہ سے۔ بہرحال میں اپنی زندگی کے بارہ گھنٹے گنوا دوں گا۔ اندازے سے میں فلائٹ میں آسمان میں نماز ادا کروں گا۔ روزہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا مجھ کو روزہ رکھنے کی ضرورت ہے؟ اگر ہاں، تو میں کن اوقات کے مطابق رکھوں گا؟ آسمان کا وقت یا کناڈا کا وقت یا انڈیا کا وقت؟

    سوال: میں رمضان کے مہینہ میں کناڈا سے انڈیا سفر کرنے کا ارادہ کررہا ہوں جو تقریباًفلائٹ سے چوبیس گھنٹہ لے گا اور کل چھتیس گھنٹہ کا وقت لگے گا مختلف ٹائم زون کی وجہ سے۔ بہرحال میں اپنی زندگی کے بارہ گھنٹے گنوا دوں گا۔ اندازے سے میں فلائٹ میں آسمان میں نماز ادا کروں گا۔ روزہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا مجھ کو روزہ رکھنے کی ضرورت ہے؟ اگر ہاں، تو میں کن اوقات کے مطابق رکھوں گا؟ آسمان کا وقت یا کناڈا کا وقت یا انڈیا کا وقت؟

    جواب نمبر: 25592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1929=1384-9/1431

    صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک بہ نیت روزہ کھانے پینے اور جماع سے رکے رہنے سے روزہ درست ہوجاتا ہے، آپ آسمان میں رہیں یا کناڈا میں یا انڈیا میں ہرمقام پر روزہ کی مذکورہ بالا تعریف کو ملحوظ رکھ کر روزہ رکھیں انڈیا میں رہتے ہوئے یا جہاز سے اترنے کا وقت ملحوظ رکھ کر کناڈا میں یا کناڈا سوار ہوتے ہوئے انڈیا کے سحر وافطار کا وقت محسوب نہ ہوگا۔ الغرض بحالت سفر جہاں آپ ہوں گے وہیں کے طلوع صبح صادق سے روزہ شروع کریں گے اور اس کے بعد جہاں غروب ہوگا وہاں افطار کرلیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند