• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25587

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام او رمفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
    مسئلہ یہ ہے کہ ”اگر کوئی حافظ یا عالم رمضان کے مہینہ میں تراویح، امامت اور اذان دیتا ہو تو اس کو رمضان کے مہینہ میں پیسہ لینا صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام او رمفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
    مسئلہ یہ ہے کہ ”اگر کوئی حافظ یا عالم رمضان کے مہینہ میں تراویح، امامت اور اذان دیتا ہو تو اس کو رمضان کے مہینہ میں پیسہ لینا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 25587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1455=1455-9/1431

    محض تراویح یا اس میں قرآن سنانے کی اجرت لینا تو صحیح نہیں ہے اور نہ اس کے لیے کچھ نمازوں کا ذمہ لینے کا حیلہ اختیار کرنا درست ہے، ہاں پنج وقتہ نمازوں کے لیے امامت کی تنخواہ اور موٴذن کے لیے اذان دینے کی تنخواہ لینا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند