• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25575

    عنوان: میرا پہلا سوال ہے کہ رمضان میں تراویح پڑھنا ضروری ہے یا اپنی خواہش پر منحصر ہے؟ (۲)رمضان میں دن کے وقت کیا ہم بیوی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میرا پہلا سوال ہے کہ رمضان میں تراویح پڑھنا ضروری ہے یا اپنی خواہش پر منحصر ہے؟ (۲)رمضان میں دن کے وقت کیا ہم بیوی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1520=1151-10/1431

    تراویح بیس رکعت سنت موٴکدہ ہے، ترک کرنا اس کا موجب گناہ ہے، یہ محض اپنی خواہش پر منحصر نہیں ہے۔
    (۲) جسمانی تعلق سے مراد اگر ہمبستری ہے تو یہ تو بہت سخت جرم ہے ، اگر کسی نے کرلیا تو گناہ کے ساتھ ساتھ اسے ساٹھ دن کے لگاتار روزے رکھنے ہوں گے اور اگر صرف بوس وکنار مراد ہے تو اگرچہ اس سے روزہ ٹوٹتا نہیں مگر احتیاط کرنا بہتر ہے اوراگر شہوت کا غلبہ ہوکر ہمبستری پر آمادگی کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں بوس وکنار بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند