• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25463

    عنوان: آپ سے سوال یہ ہے کہ ایک ایسا انسان جو بہت کمزور ہو اور کھڑے ہونے سے چکر آتا ہواور مرنے والی حالت میں ہو ، پہلے نفل روزے بھی رکھے ہوں ، تو کیا ایسی حالت میں روزہ رکھنا لازمی ہے؟ عمر پچاس سال ہے؟

    سوال: آپ سے سوال یہ ہے کہ ایک ایسا انسان جو بہت کمزور ہو اور کھڑے ہونے سے چکر آتا ہواور مرنے والی حالت میں ہو ، پہلے نفل روزے بھی رکھے ہوں ، تو کیا ایسی حالت میں روزہ رکھنا لازمی ہے؟ عمر پچاس سال ہے؟

    جواب نمبر: 25463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1489=1162-10/1431

    بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے میں مرض کے زیادہ ہونے کا خوف ہو تو شرعاً اجازت ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھے، بلکہ صحت یاب ہوکر قضاء کرے، اگر حالتِ مرض ہی میں انتقال کرگیا تو اس پر قضاء فدیہ کچھ واجب نہیں۔
    منہا: المرض المریض إذا خاف علی نفسہ التلف أو ذہاب عضو یفطر بالإجماع، وإن خاف زیادة العلة وامتدادہ فکذلک عندنا وعلیہ القضاء إذا أفطر․ (الفتاوی الہندیة: ۱/۲۰۷، کتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبیح الإفطار) فإن ماتوا فیہ أي في ذلک العذر فلا تجب علیھم الوصیة بالفدیة لعدم إدراکھم عدةً من أیام أخر (تنویر مع الدر: ۳/۴۰۶،کتاب الصوم، فصل في العوارض المبیحة لعدم الصوم، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند