• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25263

    عنوان: کیا کوئی شخص رمضان کے علاوہ جمعہ کے دن روزہ رکھ سکتاہے؟

    سوال: کیا کوئی شخص رمضان کے علاوہ جمعہ کے دن روزہ رکھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 25263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1407=1003-9/1431

    جمعہ کو خاص کرکے اس دن روزہ رکھنا صحیح نہیں، اگر جمعہ کے دن روزہ رکھنا ہو تو اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد روزہ رکھ لیا جائے۔ عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا یصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو یصوم بعدہ (مشکاة:۱۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند