• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24822

    عنوان: اگرخواتین کسی حافظہ کے پیچھے تراویح پڑھے تو اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟ کیا ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے یا نہیں؟تہجد نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کیسلسلے میں کیا حکم ہے خاص کر رمضان کے آخری عاشورہ میں متعکف حضرات جوپڑھتے ہیں؟

    سوال: اگرخواتین کسی حافظہ کے پیچھے تراویح پڑھے تو اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟ کیا ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے یا نہیں؟تہجد نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کیسلسلے میں کیا حکم ہے خاص کر رمضان کے آخری عاشورہ میں متعکف حضرات جوپڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 24822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1321=1063-9/1431

    عورتوں کی جماعت خواہ تراویح میں ہو مکروہ تحریمی ہے: قال في الدر المختار ویکرہ تحریمًا جماعة النساء ولو في التراویح (شامي: ۱/۴۱۸) حوصلہ افزائی نہیں بلکہ اجتناب کرنا چاہیے۔ تداعی کے ساتھ نفل نماز جماعت سے پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، تداعی کا مطلب یہ ہے کہ امام کے علاوہ چار آدمی اور ہوں یہی حکم رمضان میں تہجد کا بھی ہے اور معتکفین کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ جماعت کے ساتھ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ (ہکذا فی الشامی: ۱/۴۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند