عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 2312
یہاں رمضان میں مجھے تراویح پڑھانا ہے، یہاں کیوں کہ آٹھ تراویح ہوتی ہے، تو میں باقی تراویح کب پڑھوں؟ کیوں کہ وتر بھی میں ہی پڑھاؤں گا۔ (۲) یہاں وتر دو سلام سے ہوتی ہے، پہلی دو رکعت ایک سلام کے ساتھ اور تیسری رکعت ایک سلام کے ساتھ اور آخری رکعت کے قومہ میں دعا پڑھتے ہیں۔ یہاں مجھے تراویح اور وتر پڑھانی ہوگی۔ یہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ لازمی دو سلام کے ساتھ وتر پڑھو، میں مسلکاً حنفی ہوں تو میں کیا کروں؟بعد میں اپنی وتر دوبارہ پڑھوں یا اسی میں ادا ہوجائے گی؟ شریعت کی روشنی میں جواب سے نوازیں۔
(۱) یہاں رمضان میں مجھے تراویح پڑھانا ہے، یہاں کیوں کہ آٹھ تراویح ہوتی ہے، تو میں باقی تراویح کب پڑھوں؟ کیوں کہ وتر بھی میں ہی پڑھاؤں گا۔
جواب نمبر: 2312
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1640/ ب= 1282/ ب
(۱) بارہ رکعات بعد میں پڑھ لیا کریں۔
(۲) ایسی صورت میں وتر کی امامت کسی دوسرے امام صاحب کو سپرد کردیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند