عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 19326
ایک
شخص جو کہ شیخ فانی ہے یا بیمار ہے جو کہ رمضان کے مہینے کے روزے نہیں رکھ سکتا
ہے۔ اگر وہ پورے رمضان کے مہینے کا روزہ نہ رکھنے کا فدیہ رمضان کے مہینہ سے پہلے
یا رمضان کے شروع ماہ میں دے تو کیا یہدرست ہے؟ یا پورے رمضان کے مہینے کا فدیہ
رمضان کے مہینہ کے بعد ادا کرنا ضروری ہے؟

جواب نمبر: 19326
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 177=168-2/1431
شروع رمضان میں دیدے یا رمضان کے بعد فدیہ دیدے بہرصورت ادا ہوجائے گا۔ البتہ رمضان سے پہلے دینا درست نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند