• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 18993

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام شوال کے چھ روزوں کے بارے میں کہ یہ سنت ہیں کہ نفل؟ کیا حدیث سے یہ ثابت ہے؟ کیا ان حدیثوں میں کوئی ضعف ہے؟ اور ان روزوں کے بارے میں فقہا کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام شوال کے چھ روزوں کے بارے میں کہ یہ سنت ہیں کہ نفل؟ کیا حدیث سے یہ ثابت ہے؟ کیا ان حدیثوں میں کوئی ضعف ہے؟ اور ان روزوں کے بارے میں فقہا کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 18993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 124=117-2/1431

    شوال کے چھ روزے نفل ہیں، مگر دوسرے نفل روزوں (جن کی فضیلت منقول نہیں) سے ان کا ثواب زیادہ ہے، کیونکہ ان کی فضیلت حدیث سے ثابت ہے۔ [عن أبي أیوب الأنصاري أنہ حدثہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من صام رمضان ثم أتبعہ ستا من شوال کان کصیام الدھر رواہ مسلم (مشکاة: ۱۷۹)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند