• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 18757

    عنوان:

    شہوت سے چھونے پر روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ایسے شخص کے بارے میں کہ جس نے فرض روزے کے درمیان ایک نابالغ لڑکے کو شہوت کے ساتھ چھوا اور بوس و کنار کیا اور اس کے مخصوص اعضاء کو مس کیا یہاں تک کے اس روزہ دار کی منی شہوت کے ساتھ نکل پڑی مگر اس نے مخصوص فعل بدفعلی (لواطت) نہیں کیا۔ سوال یہ ہے کہ روزہ ٹوٹا یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گیا تو قضا ہے یا کفارہ یا دونوں؟ اگر روزہ دار فرض روزے کے دوران ہاتھ سے منی خارج کرلے کسی کا تصور کرکے تو کیا اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے اوراس کا کیا حکم ہے قضا یا کفارہ یا دونوں؟

    جواب نمبر: 18757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 84=84-1/1431

     

    اس حرکت بد سے روزہ ٹوٹ گیا اور اس کی قضا کرنا واجب ہے، اس پر کفارہ واجب نہیں۔ اسی طرح مشت زنی کرنے والے کے ذمہ میں کفارہ واجب نہیں، صرف قضا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند