عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 18286
ہماری
جامع مسجد اہل حدیث میں ہر سال انتیسویں کی رات کو قرآن ختم کیا جاتا ہے اس روز
کچھ لوگ اپنی خوشی سے (نہ کہ ثواب کی نیت سے) مٹھائی تقسیم کرتے ہیں ،کیا یہ صحیح
ہے؟
ہماری
جامع مسجد اہل حدیث میں ہر سال انتیسویں کی رات کو قرآن ختم کیا جاتا ہے اس روز
کچھ لوگ اپنی خوشی سے (نہ کہ ثواب کی نیت سے) مٹھائی تقسیم کرتے ہیں ،کیا یہ صحیح
ہے؟
جواب نمبر: 18286
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):2246=1784/1/1431
انتیسویں کی شب میں ختم قرآن کرنا وہاں کا معمول ہے، شرعی طور پر اگر اسے ضروری ولازم نہیں سمجھتے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲) عمومی چندہ نہ کیا جاتا ہو، خصوصی طور پر جو چندہ لوگ کرتے ہوں اس میں بھی کسی قسم کا جبر ودباوٴ نہ پایا جاتا ہو اور نہ ہی ریا ونمود پیش نظر ہو ،نیز مٹھائی تقسیم کرنے میں مسجد کی بے حرمتی نہ ہوتی ہو اور بھی دیگر کسی قسم کے مفسدہ شرعیہ سے خالی ہو، تو تقسیم کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند