عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 18250
سال
میں کن دنوں میں روزہ رکھنا حرام ہے؟
ایک
سال میں کتنے دن روزہ رکھنا حرام ہے، اور وہ کون کون سے ہیں؟ اس سلسلہ میں اگر آپ
حدیث کا حوالہ عنایت فرمادیں تو بہت اچھا ہوگا۔ (۲)میں جدہ میں کام کرتا
ہوں، ان شاء اللہ اس سال حج ادا کرنے جارہا ہو، جیسا کہ جدہ میقات کے اندر ہے تو
میرا حج کس طرح کا ہوگا؟ او رکیا مجھ کو۸/تاریخ کو منی جانے سے پہلے عمرہ بھی
کرنا ہوگا؟ برائے کرم وضاحت فرماویں اور میرے لیے دعا فرماویں۔
جواب نمبر: 18250
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 64=64-1/1431
سال میں ۵/دن ایسے ہیں، جن میں روزہ رکھنا حرام ہے: پہلی شوال، دسویں، گیارہویں بارہویں اور تیرہویں ذی الحجہ کو۔ جدہ کو دونوں حیثیتیں حاصل ہیں یہ میقات کے اندر داخل ہے اورمیقات بھی ہے۔ آپ چاہیں تو جدہ سے بھی حج کا احرام باندھ کر جاسکتے ہیں، آپ کے لیے صرف حج کا احرام باندھنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند