عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 179778
جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے موبائل فون یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چاند دیکھنے کا حکم
رویت ہلال کے لئے چاند کا اپنی آنکھوں سے دیکھنا ضروری ہے تو اگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کو موبائل-فون یا کمپیوٹر کی سکرین پر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جائے تو کیا اس سے رویت ہلال کا شرعی تقاضا پورا ہو جائے گا؟
جواب نمبر: 179778
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:16-24/N=2/1442
جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے موبائل فون یا کمپیوٹر کی اسکرین پر جو چاند دیکھا جائے گا، یہ وہی چاند ہوگا، جو افق پر ٹھیک اُسی وقت اُسی علاقہ میں موجود ہو، جہاں موبائل فون یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چاند دیکھا جارہا ہے یا وہ کبھی کا یا کہیں کا بھی چاند ہوسکتا ہے؟ نیز جس ٹیکنا لوجی کی مدد سے موبائل فون یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چاند دیکھا جائے گا، اُس کا نام بھی تحریر فرمائیں؛ تاکہ چاند کی رویت میں اُس کی کارکردگی کی صحیح تفصیلات معلوم کی جاسکیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند