عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 16473
میں
یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر منھ کے مسوڑے سے خون نکل آئے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے؟
میں اکثر وضو کے بعد جب تھوک پھینکتا ہوں تو نکل آتا ہے۔ تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ
جاتا ہے؟
میں
یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر منھ کے مسوڑے سے خون نکل آئے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے؟
میں اکثر وضو کے بعد جب تھوک پھینکتا ہوں تو نکل آتا ہے۔ تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ
جاتا ہے؟
جواب نمبر: 16473
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1575=1575-10/1430
اگر خون کم مقدار میں ہو، تھوک کا غلبہ ہو تو روزہ فاسد نہ ہوگا، ہاں اگر خون کا مزہ حلق میں محسوس ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اسی طرح خون تھوک سے زیادہ یا برابر ہو تب بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند