• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16432

    عنوان:

    اجتماعی دعا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جیسا کہ رمضان المبارک میں افطار سے قبل اور ہمارے یہاں ایک حافظ صاحب افطار سے قبل دعا کرتے ہیں اس نیت سے کہ لوگ دنیاوی گفتگو میں مشغول نہ ہوں اور ایک دوسرے کی غیبت یا دیگر؟ تو یہ شریعت کی نظر سے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1849=1475-10/1430

    شریعت میں افطار سے قبل اجتماعی دعا ثابت نہیں ہے، البتہ افطار کے وقت دعا کی قبولیت کا وعدہ ہے، اس لیے انفرادی دعا کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند