• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 164294

    عنوان: روزہ میں مشت زنی كرلے تو روزے كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر روزہ کی حالت میں شہوت کے غالب آنے پر کوئی انسان مشت زنی کرلے تو اس میں روزہ کا کیا حکم ہے؟ کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ یا اس کا کوئی کفارہ دینا پڑے گا؟ جس سے گناہ ہوا بہت نادم ہے اور اللہ سے اپنی توبہ پر استقامت چاہتا ہے۔

    جواب نمبر: 164294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1228-897/sn=12/1439

    جی ہاں! مذکورہ شکل میں بہ صورت انزال روزہ ٹوٹ جائے گا؛ البتہ صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں، وکذا الاستمناء بالکف أي في کونہ لا یفسد لکن ہذا إذا لم ینزل، أمّا إذا أنزل فعلیہ القضاء کما سیصرح بہ وہو المختار کما یأتي (درمختار مع الشامي: ۳/ ۳۷۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند