• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16419

    عنوان:

    حضرت میں اعتکاف کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔برائے کرم مجھ کو خاص دعائیں، خاص نماز،مبارک رات کی نماز اورعبادت بتادیں نیزاعتکاف میں بیٹھنے کا قاعدہ بھی بتادیں۔کیا ہمارے اپنے گھر والوں سے بھی پردہ ضروری ہے؟اگر واش روم قریب نہیں ہے یا کمرے کے اندر نہیں ہے اور ہم کو واش روم میں جانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو کیا ہم کو اپنے گھر والوں سے جیسے (مان اور بہن )سے پردہ کرناہوگا اور اپنا چہرہ چھپانا ہوگا؟میں پہلی مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں۔برائے کرم مجھ کو اعتکاف کاقاعدہ بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1875=300k-10/1430

    رمضان شریف کی بیسویں تاریخ کا دن چھپنے سے ذرا پہلے سے عید کا چاند نظر آنے تک یا تیسویں رمضان کے دن چھپنے تک اپنے گھر میں جہاں نماز پڑھنے کے لیے جگہ مقرر کر رکھی ہو اس جگہ پابندی سے جم کر بیٹھے اس کو اعتکاف کہتے ہیں، اس کا بڑا ثواب ہے، اگر اعتکاف شروع کرے تو فقط پیشاب پیخانہ یا کھانے پینے کی ناچاری سے وہاں سے اٹھنا درست ہے، اور اگر کوئی کھانا پانی دینے والا ہو تو اس کے لیے بھی نہ اٹھے ہروقت اسی جگہ رہے اور وہیں سووے اور بہتر یہ ہے کہ بیکار نہ رہے، قرآن پاک نفلیں اور تسبیحیں جو توفیق ہو اس میں لگی رہے۔ آپ مناجات مقبول یا الحزب الاعظم لے لیں، اس میں سے دعائیں پڑھ لیا کریں۔ ایسے شب قدر کی خاص دعا اللّہُمَّ اِنَّک عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا ہے،اعتکاف میں کوئی مخصوص نماز نہیں ہے جس طرح اور دنوں میں نفلی نماز پڑھی جاتی ہے اسی طرح پڑھی جائے گی۔

    (۲) جو محرم ہیں ان سے پردہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایسے تنہائی اختیار کرکے اور گھر کے کاروبار سے الگ تھلگ رہنے کے لیے پردہ ڈال لینا بہتر ہے۔

    (۳) واش روم جانے کے لیے منھ چھپانے یا ماں بہن سے پردہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس خاموشی سے جائیں اور ضرورت پوری کرکے چلی آئیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند