• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163418

    عنوان: افطار کرانے والوں کی کمائی مشکوک ہو تو کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر کچھ لوگ مشترکہ طور پر افطار منعقد کرائیں، اور ان میں سے اکثر کے پیسے پر ہمیں حلال نہ ہونے کا اندیشہ ہو، مگر منعقد کرانے والوں میں سے ہی ایک دوست ہمیں اس بات کا یقین دلائے کہ ان ۲-۳ لوگوں نے اس افطار میں ۳۰۰۰ روپیے کا تعاون کیا ہے ، اور وہ اس پیسے سے ہی ہمیں مدعو کر رہا ہے (مطلب وہ ہمیں اس ہی پیسے میں سے کھلائگا). کیا ایسی صورت میں ہمارا ایسی جگہ افطار کرنا شرعاً جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 163418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1109-1032/SN=1/1440

    آپ کے دوسست کی بات پر اگر آپ کو اعتماد ہے تو فی نفسہآپ کے لئے افطار میں شرکت کی گنجائش ہے؛ البتہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج کل کی افطار پارٹیاں بالعموم ریا ونمود کے لئے منعقد کی جاتی ہیں، نیز ان میں تصویر کشی اور ویڈیو گرافی جیسے منکرات اور ناجائز امور انجام دئے جاتے ہیں؛ اس لئے افطار پارٹیوں میں شرکت سے بہرحال احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند