• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162994

    عنوان: کیا میں امتحان کے دن جو کہ تین گھنٹے کا ہے گرمی کی شدت بھی ہے میں روزہ چھوڑ سکتا ہوں اس دن؟

    سوال: کیا میں امتحان کے دن جو کہ تین گھنٹے کا ہے گرمی کی شدت بھی ہے میں روزہ چھوڑ سکتا ہوں اس دن؟

    جواب نمبر: 162994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1159-999/D=10/1439

    ہمت کرکے روزہ رکھ لیں تو رمضان کی بے انتہا فضیلت حاصل ہوگی اور لامحدود ثواب ملے گا، بعد میں قضا کرنے میں تساہل بھی ہوجاتی ہے اور اس سے فرض تو ادا ہوجائے گا لیکن رمضان مبارک کے لامحدود ثواب سے محرومی رہے گی۔

    اور اگر بالکل ہمت نہ ہورہی ہو اور ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا ہو تو اس وقت ترک کرکے بعد میں قضا رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند