• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162717

    عنوان: اگر میاں بیوی دونوں روزہ نہ ہوں تو كیا دن میں جماع كرسكتے ہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص رمضان کے مہینے میں میں روزہ نہ رکھے اور اہلیہ بھی روزہ نہ رکھے تو کیا میاں بیوی دن کے وقت میں جماع کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1177-1054/H=10/1439

    بغیر کسی عذر شرعی کے رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنا بڑا گناہ ہے تاہم اگر روزہ نہیں رکھا اور مانع جماع یعنی حیض وغیرہ نہ تھا تو جماع کرلینے کی وجہ سے قضاء یا کفارہ واجب نہ ہوگا البتہ بغیر کسی عذر کے روزہ چھوڑنے کے گناہ سے سچی پکی توبہ کرنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند