• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16195

    عنوان:

    میں ابھی قطر میں ہوں یہاں رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ ہوتی ہے لیکن دو سلام کے ساتھ۔ دو رکعت کے بعد سلام پھیر کر پھر ایک رکعت پڑھتے ہیں۔ رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھتے ہیں۔ ابھی میں کیا کروں امام کے ساتھ وتر پڑھوں یا نہیں؟ جلد جواب دیجئے مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1530=1211/1430/ل

    اگر امام وتر کی نماز دو سلام سے پڑھاتا ہے تو آپ کی وتر اس امام کے پیچھے درست نہیں ہوگی، اگر مسجد چھوڑکر آنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو تو آپ اپنی وتر تنہا ادا کیا کریں، اور اگر نکلنے میں دشواری ہو تو اس امام کی اقتداء میں پڑھ لیں اور بعد میں اس کا اعادہ کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند