• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16095

    عنوان:

    کیا ہم پاکستانی سعودی عرب یا دیگر مسلم ممالک کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم پاکستانی سعودی عرب یا دیگر مسلم ممالک کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 16095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1488=1166/1430/ل

     

    پاکستان والوں کو سعودی عرب یا دیگر مسلم ممالک کی رویت پر اعتماد کرکے روزہ رکھنے کا حکم نہیں ہے، پاکستان والوں پر روزہ اسی وقت فرض ہوگا جب کہ وہاں کی ہلال کمیٹی روٴیت کا فیصلہ طرق معتبرہ میں سے کسی ایک طریقہ پر کردے: قال فيالبدائع: ھذا إذا کانت المسافة بین البلدین قریبة لا تختلف فیہ المطالع فإما إذا کانت بعیدة فلا یلزم أحد البلدین حکم الآخر (بدائع الصنائع: ۲/۲۲۴، ط، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند