• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 155014

    عنوان: رمضان میں حیض آئے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اگر مرد کو احتلام ہوا تو روزہ آخر کیوں نہیں ٹوٹ جاتا ہے ؟

    سوال: عورت کو اگر رمضان میں حیض آئے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اگر مرد کو احتلام ہوا تو روزہ آخر کیوں نہیں ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 155014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 18-10/N=1/1439

    عورت کو حیض آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور مرد کو احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حیض روزے کے منافی ہے اور احتلام روزے کے منافی نہیں اگرچہ غسل دونوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔

    ولو احتلم في نھار رمضان فأنزل لم یفطرہ لقول النبي صلی اللہ علیہ وسلم: ثلاث لا یفطرن الصائم: القییٴ والحجامة والاحتلام، ولأنہ لا صنع لہ فیہ فیکون کالناسي (بدائع الصنائع، ۲: ۶۰۲، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)، ولو حاضت المرأة أو نفست بعد طلوع الفجر فسد صومھما ؛ لأن الحیض والنفاس منافیان للصوم لمنافاتھما أھلیة الصوم شرعاً بخلاف القیاس بإجماع الصحابة رضي اللہ عنھم (المصدر السابق، ص ۶۰۹)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند