• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 15360

    عنوان:

    مفتی صاحب اگر کوئی شخص نفل روزہ رکھ کر بھول کر کچھ کھالیتا ہے تو کیا وہ روزہ درست ہوگا؟

    سوال:

    مفتی صاحب اگر کوئی شخص نفل روزہ رکھ کر بھول کر کچھ کھالیتا ہے تو کیا وہ روزہ درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 15360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1416=1348/1430/ب

    نفل روزہ ہو یا فرض روزہ ہو، بھول کر کچھ کھالینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، بلکہ روزہ صحیح رہتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند