• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152928

    عنوان: کیا میں پاخانہ کی جگہ اپنی انگلی ڈال سکتا ہوں پاخانہ نکالنے کے لیے ؟

    سوال: مجھے پاخانہ کرنے میں تکلیف ہوتی ہے، پاخانہ نہیں کرسکتا، قبضیت ہوتی ہے اور اگر قبضیت نہ بھی ہو تو پھر بھی پاخانہ صحیح نہیں ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ :۔ (۱) کیا میں پاخانہ کی جگہ اپنی انگلی ڈال سکتا ہوں پاخانہ نکالنے کے لیے ؟ (۲) کیا ایسا کرنے سے مجھ پر غسل واجب ہو جاتا ہے؟ (۳) کیا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 152928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1133-1090/sn=11/1438

    صورت مسئولہ میں ڈال سکتے ہیں؛ لیکن یہ عادت اچھی نہیں ہے، آپ اس کا اچھے طبیب سے علاج کرائیں۔

    (۲) نہیں۔

    (۳) خشک انگلی ڈالنے کی صورت میں روزہ نہ ٹوٹے گا؛ البتہ اگر تر اور پانی لگی ہوئی انگلی ڈالی جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا بہ شرطے کہ انگلی موضع مخصوصہ تک یعنی چار پانچ انگل کے بہ قدر اندر چلی جائے۔

    أو أدخل إصبعہ الیابسة فیہ أي دبرہ أو فرجہا ولو مبتلة فسد․․․ لبقاء شيء من البلة فی الداخل (درمختار مع الشامي، ۳/۳۶۹، ط: زکریا)۔نیز دیکھیں: امداد الاحکام ۲/۱۲۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند